جب ہم آپس میں لڑتے ہیں تو دہشت گرد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں: بلاول بھٹو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب ہم آپس میں لڑتے ہیں تو دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی واقعے کی مذمت کرتا ہوں .
نجی ٹی وی کےمطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے میں ہم نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں تاہم پاکستان میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑی مگر جب ہم آپس میں لڑتے ہیں تو اس کا فائدہ دہشت گرد اٹھاتے ہیں .


انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ایک ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گا تب ہی فتح ملے گی . قومی مفاد کیلئے ہمیں اپنے سیاسی اختلافات بھول کر اکٹھے ہونا ہو گا، خیبر پختونخوا کی پولیس اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کیا . قوم کو بتایا جائے کشمیریوں کے خون کا کس نے سودا کیا، عوام سے پوچھے بغیر اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر دہشت گردوں سے بات چیت کی گئی . سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جیلوں سے نکالا گیا . افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد جیلوں سے پاکستان مخالف لوگ آزاد ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں