اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی ہیں کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو دن میں تین ٹائم مجموعی طور پر 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی تاہم اب اس دعوے کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ‘ لوگو’ لگی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں گیس کے تین مختلف اوقات کار درج کئیے گئے ہیں ۔ تصویر کے مطابق، قدرتی گیس گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے، 11:30بجے سے دوپہر 1:30بجے تک اور شام 5:30 بجے سےرات 8:30بجےتک فراہم کی جائے گی۔
درحقیقت یہ دعویٰ غلط اور بے بنیاد ہے کیونکہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے ایسا کو بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔یہ پوسٹ 17 جنوری کو ایک فیس بک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیاکہ گیس کی فراہمی کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔
ایس این جی پی ایل نے ایسی کسی بھی پوسٹ یا اوقات کار جاری کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے ، ایس این جی پی ایل کے ترجمان امجد اکرام نے بتایا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں صبح، دوپہر یا شام کے اوقات شامل نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ” ابھی کوئی شیڈول نہیں ہے، گیس کی سپلائی رات 10 بجے سےصبح 6 بجے تک بند کر دیتے ہیں، اس میں انڈسٹری کو بند نہیں کرتے، صرف گھریلوصارفین کےلئے بند ہوتی ہے۔“
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…