ڈیرہ اسماعیل خان(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے باہر بیٹھے لوگ اربوں روپے کی پراپرٹی کے مالک ہونے کے باوجود ایک رسید نہیں دے سکے۔
وزیراعظم عمران خان کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں تاریخ کا طالبعلم ہوں، ان لوگوں میں سے نہیں جو اسلام کو ووٹ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ریاست مدینہ میرے ایمان کا حصہ ہے جو دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑا انقلاب تھا۔ سب سے زیادہ نعمتیں اللہ نے اپنے حبیب ﷺ کو عطا کیں۔
عمران خان نے کہا کہ نانصافی کا نظام نہیں چل سکتا، انصاف انسان کو آزاد کر دیتا ہے۔ مافیاز کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان میں بڑے مافیا بیٹھے ہیں جو قانون سے اوپر ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمیں این آر او دیدو اور غریب کو پکڑو لیکن اگر ایسا کرنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنا کردار ٹھیک کرنے تک ہم بڑی قوم نہیں بن سکتے۔ جب دنیا میں اسلام پھیلا تو لوگ مسلمانوں کے کردار سے متاثر ہوئے۔ اللہ نے پاکستان کو کسی نعمت میں کمی نہیں دی۔ ہاتھ پھیلانے والوں کی دنیا عزت نہیں کرتی۔ غیرمند انسان کی معاشرے میں عزت ہوتی ہے۔
انہوں نے سابق حکمرانوں پر سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اربوں روپیہ لیکر باہر بیٹھے ہیں لیکن ایک رسید نہیں دے سکے۔ تعلیم اور ہیلتھ کے شعبے کو ٹھیک کرنا ہے۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بارے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں اشیا اتنی نہیں بڑھیں، جتنی ایک سال میں قیمتیں بڑھی ہیں۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود گزشتہ سال 40 ٹن گندم درآمد کی۔ ہمیں اگلے الیکشن کا نہیں، اگلی نسلوں کا سوچنا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…