ڈیورنڈ لائن پر پاسپورٹ کا اجرا معاشی قتل پشتونوں کی تضحیک کرنا ہے، اصغر خان اچکزئی


چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب تک ہم بحثیت مجموعی سیاست سے اپنا ناطہ مضبوط نہیں بنائینگے بیش بہا قیمتی وسائل پر دسترس حاصل نہیں کر سکیں گے طویل نسل کشی کے بعد قوم دشمن قوتیں ہمارے معاشی قتل عام کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں ڈیورنڈ لائن پر پاسپورٹ کا اجرا معاشی قتل عام ہے جبکہ افغان کڈوال کی آڑ میں پشتون افغان کی توھین وتضحیک تاریخی جبر ہے بدھ 13دسمبر کو باچاخان مرکز چمن کے سامنے چمن پرلت کے حق اور افغان کڈوال اولس کی جبری بیدخلی کے خلاف احتجاجی جلسہ ہوگا عوامی نیشنل پارٹی فکر باچا خان کے تسلسل کی حیثیت سے پرامن جمہوری جدوجہد کے زریعے نوجوانوں میں قومی بیداری کی سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے قومی فریضہ سر انجام دے رہی ہے اس کیلئے لازمی ہے کہ فعال و منظم تنظیم موجود ہو اے این پی کے سابق صوبائی کونسل کے رکن داد شاہ پژواک کو خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں تجدید عہد کرنے پر مبارکباد پیش اورانہیں خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنزلہ کاریز کلی اختراباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا کارکنوں سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالخالق حقمل سنئیر نائب صدر چئیرمین گل زمان داد شاہ پژواک گل جانو لالئی ماما اور مولوی اختر محمد نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ قوم اور وطن کو درپیش سنگین چیلنجز سے نہ صرف باخبر ہے بلکہ ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک منظم فعال تنظیمی ڈھانچہ بھی وجود رکھتا ہے جو ہر وقت اپنے اولس کے درمیان متحرک اور موجود رہتا ہے جس پر ہمیں فخر ہے چمن پرلت کے حق اور افغان کڈوال اولس کی جبری بیدخلی کے خلاف بدھ 13دسمبر کو باچاخان مرکز چمن کے سامنے احتجاج ہوگا کارکن اور ذمہ داران بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اس سے پہلے سنزلہ کلی اختراباد میں نئے بنیادی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا لالئی ماما یونٹ صدر جبکہ اسماعیل شاہ یونٹ جنرل سیکرٹری منتخب قرار پائے مقررین نے نئے یونٹ ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے یونٹ ذمہ داران فکر باچاخان کو گھر گھر قریہ قریہ پہنچا کر دم لینگے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی مذمتی بیان میں صوبہ پشتون خوا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انتہا پسند دہشت گرد پشتونخوا وطن پر خوف ڈر غالب کرنے کیلئے اس قسم کے انسانیت سوز عملیات کے ارتکاب کرنے لگے ہیں بے گناہ انسانوں کی قتل کسی طور پر جائز عمل نہیں پشتون خوا وطن کے در و دیوار کو خون آلود بنانیوالے ایک بار پھر سرگرم عمل ہے ضرورت اس امر کی ہے ان دہشت گردوں کی پشت پناہی سہولت کاری کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ان سے ان قتل عام کا حساب لیا جائے بیان میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا واقعہ میں ملوث وحشی دہشتگردوں ان کے پشت پناہی کرنیوالے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

50 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

1 hour ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

1 hour ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

3 hours ago