مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا 8 فروری کو الیکشن کرانے کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے 8 فروری کو الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں، تمام پولیٹیکل پارٹیز کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کی بات کرتی رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں ورکرز کنونشن کر رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز پشاور میں ویمن ورکر کنونشن سے خطاب کیا، کوئی پارٹی اتنی بڑی ہے تو الیکشن میں تاخیر کی بات کیوں کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب ہمیشہ ہی سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے، یہی نیب نواز شریف کے خلاف کیس بناتی رہی اور آج پھر دھڑا دھڑا بری کر رہی ہے، نیب ماضی میں غلط تھی یا آج غلط ہے عوام کو بتایا جائے، نیب کسی کی جاگیر نہیں بلکہ ایک ادارہ ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمے دار پی ٹی آئی ہوگی،‎ پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

3 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

5 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

6 hours ago