لواحقین لانگ مارچ کا مطالبہ آرٹیکل 9/10 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہے، حاجی لشکری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لانگ مارچ کے شرکاکا انتہائی سادہ مطالبہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 9/10 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں . یہ بات انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام سریاب روڈ پر جاری دھرنے کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، قبل ازیں سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کی قیادت میں ایک وفد نے دھرنے میں شریک ہوکر لانگ مارچ کے شرکاسے یکجہتی کا اظہار کیا .

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ تربت میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لانگ مارچ کے شرکاکا انتہائی سادہ مطالبہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 9/10 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں . انہوںنے کہاکہ وہ پارٹیاں جو جذباتی ووٹ حاصل کرنے کیلئے لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرتی ہیں وہ اپنی چند نشستوں کیلئے منظر عام سے ہی غائب ہیں کیوں کہ ان کے قول اور فعل میں تضاد ہے، انہوں نے نوجوانوں کو پہاڑوں پر بھیجا اور خود اسلام آباد کا رخ کیا، انہوں نے کہا کہ عارضی اقتدار حاصل کرنے کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد کو خون ریزی کی طرف لے جانے والے آج غائب ہیں .

. .

متعلقہ خبریں