اسلام آباد،شاہراہ دستور واقعہ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاریڈ زون کی جانب آنے والے ناکوں پر دوبارہ پولیس فورس تعینات کرنے کا فیصلہ‎

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز شاہراہ دستور پر ہونے والے واقعے کے پیش نظر ریڈ زون کی جانب آنے والے ناکوں پر دوبارہ پولیس فورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،24 گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خفیہ رپورٹ کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ریڈ زون میں سیکورٹی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بتایا گیا کہ افغانستان معاملہ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر داخلہ کو سیکورٹی بڑھانا چاہیے تھی کم کیوں کر دی گئی،ریڈ زون کی جانب انیوالے راستے ریڈیو پاکستان ناکہ،سرینا ہوٹل،ڈی چوک اور پی ٹی وی ناکہ پر پھر سے سیکورٹی فورس تعینات اور سخت چیکنگ کی سفارش کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بھی ناکوں سے متعلق سوال کیا تھا لیکن وزیر داخلہ کوئی مناسب جواب نہ دے سکے تھے،یہاں واقع رونما ہونے کے بعد سوالیہ نشان ہو گیا ہے . .

.

متعلقہ خبریں