سوئس کمپنی بھی پاکستان میں10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے تیار، معاہدہ طے پا گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفوگیورا کا بھی پاکستان میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا،یادرہے کہ سعودی کمپنی آرامکو کا بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ طے پاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ اور توانائی شعبے میں بڑی عالمی توانائی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ کرلیا۔ سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفوگیورا کا پاکستان میں 10کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا، جس کے تحت پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات طویل مدتی معاہدے کے تحت سپلائی ہوں گی،سوئس ٹریفیگیورا کمپنی کی ذیلی کمپنی پیوما ایڈمور کے 550پیٹرول پمپس پر سرمایہ کاری کرے گی اور سوئس کمپنی پاکستان میں نجی گروپ کیساتھ مشترکہ ایل پی جی کاروبار بھی بڑھائے گی۔

Recent Posts

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

1 hour ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

1 hour ago

مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…

2 hours ago

سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…

2 hours ago

سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…

2 hours ago