نوازشریف کے خلاف منظم سازش کہاں سے شروع ہوئی؟ قوم سے خطاب میں بتا دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں سرخرو کیا، پورے ملک سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اپنے خلاف ہونیوالی منظم سازش بیان کروں تو بہت دیر لگ جائے، میری جماعت کا ہر کارکن مبارک باد کا مستحق ہے، عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی دعاؤں نے مجھے حوصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف منظم سازش کا آغاز دھرنے سے شروع ہوا تھا، کس طرح جسٹس کھوسہ نے درخواست گزار کو کہا میرے پاس درخواست لے کر آو۔ مطلوبہ فیصلے حاصل کرنے کیلئے ججز کے گھروں میں جا کر دھمکیاں دی گئیں۔ مجھے سسلین مافیا کی گالیاں دی گئیں۔ یہ ساری باتیں ریکارڈ پر آ چکی ہیں۔ اس شرمناک کھیل کے سارے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ آج بے گناہ قرار دیئے جانے پر پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مشکلات کا لمبا سلسلہ نظر آتا ہے۔ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے معزول اور نااہل کیا گیا۔ بیٹی کے ہمراہ سینکڑوں پیشیاں بھگتیں۔ اپنے والد اور والدہ کا تابوت قبر میں نہیں اتار سکا۔ زندگی کے ہر لمحے میں ساتھ دینے والی اہلیہ کے ساتھ آخری لمحات نہیں گزار سکا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب کو کس طرح 3 ریفرنس دائر کرنے کا کہا گیا۔ جے آئی ٹی کیلئے واٹس ایپ پر ہیرے چنے گئے مگر جھوٹ ، فریب اور سازشوں کی قلعی کھل گئی اور سچ سامنے آ گیا۔
لیگی قائد نے سوال اٹھایا کہ کسی لاڈلے کو لانے کیلئے پاکستان کو سزا کیوں دی گئی، روپے کی قدر کیوں مٹی میں ملائی گئی۔ میرے دور میں روٹی 5 روپے کی تھی، آج 20 روپے کی ہو گئی ہے، عوام کیلئے آٹا، دالیں ، سبزیاں اور بجلی، گیس کیوں مہنگی کر دی گئی۔ ہم نے تو ائی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ مجھے ہٹا کر عوام کو سزا دی گئی۔ حقیقی خوشی تب ملے گی جب عوام سے یہ سزائیں ختم ہو جائیں گی۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago