پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستگزاروں میں کوئی بھی پارٹی ممبر نہیں،سب پلانٹڈ ہیں،علی ظفر،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔
سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ 14درخواستگزاروں نے شکایت کی ہے کہ انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا،انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ صرف جماعت کا ممبر ہی ڈال سکتا ہے،جب ہم نے چیک کیا ان میں سے کوئی الیکشن کے دن ممبر نہیں تھا،ان کا الیکشن میں حصہ لینے کا حق نہیں تھا۔ اگر وہ ممبر نہیں تو ووٹ نہیں کر سکتا۔وقت کی کمی کی وجہ سےہماری دلائل پیر کے دن مکمل ہونگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف سب درخواستگزار پلانٹڈ لوگ ہیں،ہمارا بلامقابلہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں،پینل کم از کم بیس لوگوں پر مشتمل ہوتا ہے یہ 14 ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہیں،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی،بلے کے نشان کو روک کرکوئی غلط تاریخ رقم نہ کریں،اگر آپ آر اوز جیوڈیشری کے بجائے انتظامی لوگوں کو لگائیں گے تو الیکشن صاف شفاف نہیں ہونگے۔

Recent Posts

سعودی وزارت صحت نے گرمی کی تھکن سے چھٹکارے کی تدابیر جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی وزارت صحت نے حج کے دوران گرمی کے باعث ہونے والی…

2 mins ago

عدالت نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بیٹے کی فلم ریلیز ہونے سے کیوں روک دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گجرات ہائی کورٹ نے ہندو گروپ کی درخواست کے بعد عامر خان…

8 mins ago

تھائی لینڈ: ہتھنی نے ایسا کمال کردکھایا جس پر وہ خود بھی حیران ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھائی لینڈ میں ہتھنی نے اپنی نسل کی دوسری ماؤں پر انتہائی…

14 mins ago

پاکستان دفاعی چیمپیئن بھارت کو شکست دے کر ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے شہر دالیان میں جاری 22 ویں ایشین ٹیم چیمپیئن شپ…

20 mins ago

معروف اداکار محمود اسلم انتہائی محب وطن، لیکن اتنے دلبرداشتہ کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محمود اسلم پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے ایک تجربہ کار اداکار ہیں…

26 mins ago

امریکا بمقابلہ آئرلینڈ میچ منسوخ، پاکستان کی امیدوں پر پانی پھر گیا، قومی ٹیم ایونٹ سے باہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا…

33 mins ago