پختونخوا؛ پولیس لائن پر خودکش دھماکا، چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار شہید، کئی زخمی

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں میں 3 اہلکار شہید اور کئی زخمی ہو گئے . ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹانک میں ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا .

واقعے میں ایک پولیس اہل کار شہید اور 3 زخمی ہو گئے جب کہ 10 اہل کاروں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا . پولیس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد آپریشن جاری ہے جب کہ سیکورٹی فورسز بھی پولیس کے ساتھ موجود ہیں . ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا . دہشت گردوں نے پولیس لائن کے اندر گھس کر ہینڈ گرینیڈز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں اب تک 2 ایف سی اور 2 پولیس اہل کاروں سمیت 4 اہل کار زخمی ہو گئے جب کہ ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے . دوسری جانب ضلع خیبر میں دہشت گردوں نے پولیس اور فرنٹیئر کور کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس میں 2 ا ہل کار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں . . سکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا گیا ہے جب کہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے . ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں دستی بموں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا . طبی ذرائع کے مطابق باڑہ دھماکے کے 7 زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں لایا گیا ہے، جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے . زخمیوں کو نیوروسرجری، آرتھوپیڈک اور سرجیکل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں