‘سوٹ بوٹ پہن کر ہوجاوْ تیار’، “ڈنکی” کے نئے پوسٹر کیساتھ شاہ رخ کی فینز کو دعوت


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی میگا فلم “ڈنکی” کی ریلیز سے 7 دن قبل نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو فلم دیکھنے آنے کی دعوت دی ہے۔شاہ رخ خان کی فلم “ڈنکی” کی ریلیز میں صرف 7 دن باقی ہیں، ایسے میں اداکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاوْنٹ پر فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے۔
اس پوسٹر میں شاہ رخ خان سیاہ پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کی ساتھی اداکارہ تاپسی پنوں کا دلہن کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔شاہ رخ خان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ہم سے ملنے کے لیے سوٹ بوٹ پہن کر ہوجاوْ تیار”۔
اداکار نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ “آپ کو کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں، لیکر آوْ اپنی بیوی، گرل فرینڈ یا جس سے بھی کرتے ہو پیار”۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ “7 دن بعد ہم آئیں گے آپ سے ملنے، ہاردی، منو اور اُس کے یار”۔

واضح رہے کہ “ڈنکی” محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔
راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “ڈنکی” کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ یہ فلم 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

Recent Posts

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

2 mins ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

5 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

6 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

9 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

14 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

20 mins ago