فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ درخواست مسترد کردی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جیل بھجوانے کا آرڈر چیلنج کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ 2 دن کا ریمانڈ رہا، یہ کافی تھا۔ جوڈیشل بھجوانے کا سول جج نے درست فیصلہ کیا ۔
قبل ازیں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ کو چیلنج کرنے کے لیے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سول جج نے جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا غلط فیصلہ کیا۔ ملزم سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے وصول کردہ 35 لاکھ روپے ریکور کرنے ہیں ۔سول جج کا جیل بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن لیگل ٹیم کی درخواست سماعت کے لیے منظور کی تھی۔دوران سماعت فواد چوہدری بھی عدالت میں پیش کیے گئے جب کہ وکلا نے اپنے دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
عدالت پیشی کے موقع پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے ۔الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لوں گا ، ہم سیاسی لوگ ہیں ۔ میرے خلاف ریڑھیاں لگوانے کے لیے 15 ہزار روپے رشوت کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یوریا بوری کھاد کا مقدمہ بھی درج کیا ہے، مقصد مجھے الیکشن سے روکنا ہے۔ الیکشن شیڈول آیا تو بھرپور انداز انتخابی مہم چلائیں گے۔

Recent Posts

وزارت خزانہ نے اخراجات میں اربوں روپے کی کمی کا ایک سالہ منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ کی جانب سے ایک سال کے دوران اربوں روپے کے…

4 mins ago

بشکیک میں پھنسے مزید 300 پاکستانی طلبا واپس وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں افسوس ناک واقعے کے بعد پاکستانی طلبا…

10 mins ago

’میکس‘ نامی بلی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے کیوں نوازا گیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست ورمونٹ میں ایک ’میکس‘ نامی بلی کو یونیورسٹی کی جانب…

22 mins ago

ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے، قائمقام صدر کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد ایران…

34 mins ago

پولیس کانسٹیبل عائشہ جنہوں نے محنت سے معذوری کو شکست دےدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس کانسٹیبل عائشہ ناز 2020 میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی…

48 mins ago

چاہت فتح علی کے ساتھ ویڈیو بنوانا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، ماڈل وجدان راؤ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماڈل وجدان راؤ نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ سوشل میڈیا…

1 hour ago