نام سے متعلق افواہوں سے تنگ پریتی زنٹا کا بوبی دیول پر الزام


ممبئی(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے نام سے متعلق افواہوں کا ذمہ دار ساتھی اداکار بوبی دیول کو ٹھہرا دیا۔پریتی زنٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ میرا اصل نام ‘پریتی زنٹا’ ہے یا ‘پریتم سنگھ زنٹا’ ہے، تو میں صرف یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ پریتم سنگھ زنٹا میرا نام نہیں ہے”۔
اداکارہ نے کہا کہ “مجھے نہیں معلوم کہ گوگل اور وکی پیڈیا پر میرا نام ‘پریتم سنگھ زنٹا’ کیوں لکھا گیا ہے لیکن میرا اصل نام ہمیشہ سے ہی پریتی زنٹا رہا ہے”۔اُنہوں نے مزید کہا کہ “مجھے امید ہے کہ اب سب کو میرا اصل نام معلوم ہوگیا ہوگا، میں دوبارہ واضح کررہی ہوں کہ میرا نام پریتی زنٹا ہے”۔
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے کیپشن میں لکھا کہ “گزشتہ کچھ برسوں سے میں نے میڈیا کے مختلف مضامین میں مسلسل پڑھا ہے کہ میں نے اپنا نام پریتم سنگھ زنٹا سے بدل کر پریتی زنٹا کر لیا ہے”۔
پریتی زنٹا نے کہا کہ “میں نے کئی بار میڈیا پر یہ بتایا ہے کہ فلم ‘سولجر’ کے سیٹ پر میرے ساتھی اداکار بوبی دیول مجھے مذاق میں تنگ کرنے کے لیے پریتم سنگھ زنٹا کہہ کر پکارتے تھے”۔ اداکارہ نے کہا کہ “بوبی دیول کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ میرا اصل نام پریتم سنگھ زنٹا ہے، براہ کرم! آپ بوبی دیول سے پوچھیں کہ انہوں نے میرے لیے یہ نام کیوں منتخب کیا تھا”۔

واضح رہے کہ پریتی زنٹا اور بوبی دیول کی سُپر ہٹ فلم “سولجر” سال 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں شاندار اداکاری کی وجہ سے پریتی زنٹا کو خوب شہرت ملی تھی۔

Recent Posts

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

10 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

30 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

38 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

46 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

56 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

1 hour ago