ہم الیکشن کمیشن سے باز پُرس نہیں کر سکتے: نگراں وزیرِ اطلاعات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن سے باز پُرس نہیں کر سکتے، نہ ہی اس کی نگرانی کر سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کی روشنی میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات کرانے کا واحد ذمے دار آئینی ادارہ الیکشن کمیشن ہے، درحقیقت الیکشن کمیشن نگراں حکومت کی نگرانی کرتا ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کسی کو شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر آئینی حکومت ہے، ہم آئینی عمل کی پیداوار ہیں، آرٹیکل 19 اور 19 اے کے تحت ہر ایک کو آزادیٔ اظہارِ رائے کا حق ہے۔
نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا آزاد ہے، اس پر کسی قسم کی پابندی نہیں، تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو تنقید کا حق حاصل ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago