مریم نواز نے کہاکہ اداروں کےاحترام کا درس دینے والے ای سی پی پرحملہ آورہیں، الیکشن کمیشن ارکان کوچیف الیکشن کمشنرکےخلاف کھڑا ہونے کا کہا گیا،چوری سامنے آنے کےڈرسے الیکشن کمیشن پرحملے ہو رہے ہیں، دھاندلی کی پیدائش کوبند کیے بغیرانتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں . انہوں نے کہاکہ اختیارات سےتجاوزکرنے والوں کے آگے کھڑا ہونا ہوگا،عوام کےفیصلوں کوروند نے والوں کو روکنا ہوگا . مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ جاوید لطیف نوازشریف کےجانثارسپاہی، نظریات کے پیروکارہیں، جاوید لطیف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی توجواب جمع کرادینگے . سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہاکہ عمران خان نےکہا تھا کہ مہنگائی ہوتوسمجھ جاؤ وزیراعظم چورہوتا ہے،عمران خان پاکستان کے پہلےسرٹیفائیڈ چورہیں، حکومت کی بہت سی چیزیں سامنےآئیں گی، 5 سال سے کنٹینرپربھاشن سن کرقوم کے کان پک گئے،عمران خان کی چوری کی بات آئی توکہا گیا حساب نہیں دوں گا، دوسروں کوچورکہہ کراپنی چوری نہیں چھپائی جاسکتی . مریم نواز نے کہاکہ عوام کی امانت کاپیسہ ہے جواب اورحساب دیناہوگا،عمران خان خود کہتے تھے احتساب کا عمل وزیراعظم سےشروع ہوتا ہے، ن لیگ خاموش نہیں،آوازاٹھا رہی ہے،الیکشن کمیشن حکومت کے دھاندلی کے پول کھول رہا ہے . انہوں نے کہا کہ قوم کوبدترین مہنگائی کاسامنا ہے،اپوزیشن کوعوام کےساتھ کھڑا ہوتا ہوا نظرآنا چاہیے، پہلے کسی ایکسٹینشن کےگناہ میں شریک نہیں ہوئی، چیئرمین نیب کی توسیع کا اعلان ہوا تو رد عمل دیں گے . مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کےسیاسی اوراندرونی معاملات سے پاکستان کودور رہنا چاہیے، ہمسایہ ملک کے فیصلوں کا اختیار افغان عوام پرچھوڑدیا جائے . افغانستان ایک خودمختار ملک ہے، اس کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو آئندہ الیکشن میں امیدوارا نہیں ملیں گے .
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اتنی ذلت اوررسوائی کسی کی قسمت میں نہیں آئی،غیرملکی میڈیا پرکہا گیا ان کی حیثیت میئراسلام آباد سےزیادہ نہیں، پی ٹی آئی کوآئندہ الیکشن میں امیدوارنہیں ملیں گے .
متعلقہ خبریں