ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں آج بہت بڑی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے: سینیٹر مشتاق احمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں آج بہت بڑی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے.ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے بعد سینیٹر مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حکم دیا، حکومت پاکستان کی جانب سے امریکا کے خلاف احتجاج کیا جائے، عدالت نے کہا پاکستان کی ایک شہری کو امریکا میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ عدالت نے وزارتِ خارجہ کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے، دو دہائیوں کی حکومتیں عافیہ صدیقی پر ظلم کی ذمے دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کو ایسی جیل منتقل کیا جائے جہاں ان کو انسانوں کی طرح رکھا جائے۔ عافیہ صدیقی پر نفسیاتی، جسمانی اور جنسی تشدد کیا جارہا ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ گزشتہ ملاقات میں عافیہ صدیقی نے اپنے امریکی وکیل سے کہا کہ مجھے یہاں پر مت چھوڑو، عدالت نے کہا قیدیوں کے تبادلے کے بین الاقوامی قوانین مدِنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں۔
سینیٹر مشتاق نے بتایا کہ عدالت نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کی ہے، عافیہ صدیقی کو واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم سے فون پر بات ہوئی، نگراں وزیراعظم نے امریکا میں عافیہ صدیقی سے متعلق کوئی بات نہ کی، عافیہ صدیقی بے گناہ ہیں اور پاکستان کی بیٹی ہیں، ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

47 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

53 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

56 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago