ڈی آر اوز کی تعیناتی جواز نہیں کہ الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے، بیرسٹر گوہر


پشاور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) کی تعیناتی کوئی جواز نہیں کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو ملتوی کرے۔
پشاور میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لکھ دیا کہ کنونشن کیلئے این او سی اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین کے خلاف عدت کے دوران نکاح کا جعلی کیس بنایا گیا، بانی چیئرمین کی فیملی پر الزام لگا کر ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں بھی عدالت سے ریلیف مل جائے گا، امید ہے سائفر کیس میں ضمانت ہو جائے گی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کسی صورت لیٹ نہ ہو، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے، اگر ان کے کچھ فیصلے غلط ہیں تو ہم انہیں قانونی طور پر جواب دیں گے،امید ہےالیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے گا۔

Recent Posts

نیب ترامیم کیس کی براہ راست سماعت سیاسی مقاصد کیلیے استعمال ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم انٹرا کورٹ اپیلوں پر تیس…

3 mins ago

5جون سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر پلاسٹک بیگز میں کھانا دینے پر پابندی عائد

لاہور(قدرت روزنامہ) 5جون سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر پلاسٹک بیگز میں کھانا…

49 mins ago

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی،سعودی سفیر کا قومی ٹیم کیلئے خصوصی پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید احمد المالکی نے ٹی…

53 mins ago

چین کا مشن چانگ ای 6 کامیابی سے چاند پر اتر گیا

بیجنگ (قدرت روزنامہ )چین کا مشن چانگ ای 6 کامیابی سے چاند پر اتر گیا…

57 mins ago

بھارتی کرکٹر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر دنیش کارتھک نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں کیلئے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے،فیصل کریم کنڈی

لاہور(قدرت روزنامہ)گورنر خپبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں…

1 hour ago