“غزہ کے حالات دیکھ کر اسلام کے قریب آئی ہوں”، اُشنا شاہ کا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر معصوم فلسطینیوں کی آواز بننے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غزہ کے حالات دیکھ کر اسلام کے مزید قریب ہوگئی ہیں، اب قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ بھی پڑھ رہی ہیں۔اُشنا شاہ نے حال ہی صحافی ملیحہ رحمٰن کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر، ازدواجی زندگی، پاکستانی ڈراموں اور فلسطین سے متعلق گفتگو کی۔
کیریئر کے نقصان کی پرواہ کیے بغیر سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں کُھل کر بات کرنے کے بارے میں اُشنا شاہ نے کہا کہ “مجھے معلوم تھا کہ میں جب اسرائیل کے خلاف اور فلسیطین کے حق میں بولوں گی تو سب سے پہلے ملٹی نیشنل کمپنیاں مجھے پراجیکٹس دینا بند کردیں گی اور مجھے انسٹاگرام پر شیڈو بین کردیا جائے گا”۔
اُشنا شاہ نے کہا کہ “میرا بچپن کینیڈا میں گزرا ہے اور میرا کینیڈا جاکر وہاں کام کرنے کا پلان تھا کیونکہ میرا ہمیشہ سے خواب تھا کہ میں نے باہر جاکر کام کرنا ہے لیکن اس وقت غزہ میں کشیدہ صورتحال ہے، اس کی وجہ سے میں نے کینیڈا جانے کا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے”۔
اداکارہ نے کہا کہ “ہم اسلام سے دور ہورہے تھے لیکن غزہ کی وجہ سے میں اور دیگر ملسمان بھی اسلام کے مزید قریب آگئے ہیں جبکہ کئی غیرملسم نے بھی اسلام قبول کرلیا ہے”۔اُنہوں نے کہا کہ “میں نے فلسطین کے حالات دیکھنے کے بعد عُمرہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور اب عُمرے کی ادائیگی کے بعد بھی انگریزی زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ رہی ہوں”۔
اُشنا شاہ نے عمرے کے دوران عبایا پہنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے عبایا اور حجاب بہت پسند ہے، ہم یہ پہن کر اپنے دین اسلام کی نمائندگی کرتے ہیں اور میں اپنے مذہب کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتی ہوں”۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ “مجھے عبایا اور حجاب پہن کر بہت خوشی ہوئی لیکن میں یہ دعویٰ نہیں کرسکتی کہ میں اب حجابی بن جاوْں گی کیونکہ یہ میرا اور میرے رب کے درمیان کا معاملہ ہے”۔ واضح رہے کہ اُشنا شاہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے صارفین میں شعور پیدا کررہی ہیں اور اسرائیل کی منافقت اور جہالت کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کررہی ہیں۔

Recent Posts

پاسپورٹس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر،ڈی جی پاسپورٹ کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی جی پاسپورٹ نے کہاہے کہ اسلام آباد، کراچی ،لاہور سمیت تمام بڑے…

3 mins ago

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

10 mins ago

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز…

10 mins ago

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

15 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

16 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

20 mins ago