اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہونے کے باوجود 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.06فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی43.16فیصدکی ریکارڈ سطع پر برقرار ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران چینی، دالیں، انڈے سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں، چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 143 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے، انڈے فی درجن 8 روپے 3 پیسے ، دال مونگ 3 روپے 36 پیسے فی کلو ، پیاز فی کلو 1 روپے 95 پیسے مہنگے ہوئے۔ اسی طرح گندم کا آٹا، جلانے کی لکڑی اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…