پیٹرولیم کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے کمی کا اعلان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا اور قیمتیں 31 دسمبر کی رات بارہ بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔
نئی قیمتیں
پیٹرول کی قیمت 14 روپے کی کمی کے بعد 267.34 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13.50روپے کی کمی سے 276.21 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 10.14 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 191.02 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت11.29روپے فی لیٹر کمی کے بعد 164.64 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Recent Posts

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

60 mins ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

1 hour ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

1 hour ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

2 hours ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

2 hours ago