واجبات کی عدم ادائیگی سے تھر کے کوئلے کی کان کنی رکنے کا خدشہ


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے اور کان کنی کے آپریشنز رکنے کا خدشہ ہے۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اس وقت تھر سے حاصل ہونے والا سالانہ 76 لاکھ ٹن مقامی کوئلہ تین پاور پلانٹس کو مہیا کررہی ہے اور یہ پاور پلانٹس نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی میرٹ آرڈر لسٹ کے مطابق کفایت بخش بجلی تیار کررہے ہیں۔
پاور پلانٹس کی جانب سے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو 55ارب روپے کی ادائیگیاں زیر التوا ہیں، جس سے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے اور کان کنی کے آپریشنز رکنے کا خدشہ ہے۔
ادائیگیوں کے لیے پاور پلانٹس چلانے والے آئی پی پیز سے رجوع کرنے پر آئی پی پیز کی جانب سے گردشی قرضوں کو انرجی انڈسٹری کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جاتا ہے اور یہ آئی پی پیز حکومت اور ریگولیٹرز پر نکلنے والے اپنے واجبات کی ادائیگی کے منتظر ہیں جن کی عدم ادائیگی آئی پی پیز کی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی سمیت پوری انرجی ویلیو چین کی بروقت ادائیگیوں کی صلاحیت کو محدود کرنے کا سبب بن رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے آپریشنز کو پائیدار بنیادوں پر جاری رکھنے کے لیے آپریشن اینڈ مینٹی نینس پر اٹھنے والے اخراجات، ایندھن، آلات اور پرزہ جات کی خریداری کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔
یہ صورتحال ملک کی قومی انرجی سیکیوریٹی کے لیے بھی ایک خدشہ ہے، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے آپریشنز رکنے کی صورت میں حکومت کو بجلی کی طلب و رسد کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کوئلہ درآمد کرنا پڑے گا، جس پر ماہانہ 50ملین ڈالر خرچ ہونگے۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

7 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

20 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

23 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

32 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

44 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

51 mins ago