آرمی چیف کی امریکا میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورۂ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے عالمی امن و استحکام کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام کاوشوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کے عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے کشمیر اور غزہ کی صورت حال پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن ممکن نہیں، جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل تلاش نہیں کیا جاتا۔
آرمی چیف نے جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھات کایہ یکطرفہ اورغیرقانونی اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کے فوری خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کریں تاکہ انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا پائیدار حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خاص طور پر ان نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی صورت حال پر اظہار تشویش کیا، جنہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں خاطر خواہ انسانی امداد بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا یو این ہیڈکوارٹر کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

8 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

22 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

45 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago