بلوچستان حکومت کے نگراں وزیر اور مشیر نے استعفیٰ دے دیا، الیکشن لڑنے کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے نگراں وزیر برائے کھیل و ثقافت اور وزیراعلیٰ کے مشیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر عام انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے سے قبل وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا۔
اب نگران مشیر برائے معدنیات (مائنز اینڈ منرلز) عمیر محمد حسنی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ عمیر محمد حسنی نے 13 دسمبر کو اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو دیا تھا جسے انہوں نے مںظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمیر محمد حسنی کا آئندہ انتخابات میں چاغی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑا ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کے نگراں وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی سے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ قانون کے تحت انتخابی شیڈول جاری ہونے سے پہلے سرکاری عہدہ چھوڑنا لازمی ہوتا ہے، اس لیے وزیر داخلہ کا بھی استعفیٰ شیڈول جاری ہونے سے پہلے منظور کیا گیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

7 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

7 hours ago