شیخ رشید کا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا، ہم صرف دو سیٹوں اور پنڈی کی سیاست کرتے ہیں، الیکشن کوئی بھی ہو مشکل تو ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، دو حلقوں میں الیکشن میں حصہ لیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، الیکشن مہم لال حویلی سے شروع کروں گا۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری محمود نے شیخ رشید کے خلاف توڑ پھوڑ اور احتجاج سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی۔
اس موقع پر شیخ رشید اپنے وکیل سردار شہباز ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے حاضری لگانے کے بعد شیخ رشید کو جانے کی اجازت دے دی۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیر کوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

7 mins ago

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی…

7 mins ago

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

19 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

20 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

34 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

42 mins ago