گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 76 سالوں سے ملک لوٹنے والے لٹیروں کو چوکوں میں سزا دی جائے۔گوجرانوالہ میں خوشحال پاکستان کارواں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں عدل اور انصاف چاہتے ہیں، ہم بچوں کے لیے تعلیم اور نوجوانوں کے لیے روزگار چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے سودی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، جنھوں نے 76سالوں سے ملک کو لوٹا ہم ان لٹیروں کا احتساب چاہتے ہیں، جماعت اسلامی چوروں اور لٹیروں کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم ہر پاکستانی کو خوبصورت گھر دینا چاہتے ہیں، ہم اس ملک میں خوبصورت کلچر چاہتے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں ان ڈاکوؤں اور لٹیروں کو چوکوں میں سزا دی جائے، ان کے پیٹ پھاڑ کر پیسہ ان کے اندر سے نکالا جائے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…