توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ کیس بوگس اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سابق چیئرمین کی فیملی پر مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے تاکہ کوئی کمپرومائز ہو، جس پارٹی نے اپنی دو حکومتیں ختم کروائیں، قومی اسمبلی سے استعفے دیئے صرف فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے تو ہماری استدعا ہے کہ آپ یقین دہانی کرائیں کہ آر اوز فیئر اینڈ فری الیکشن کرائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ورکرز کو جیلوں میں بار بار نظر بند کرنے کے معاملے کو بھی دیکھنا چاہیے، اگر آپ پٹیشنرز کو نوٹس جاری رہنا شروع کریں تو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہوگی، سپریم کورٹ نے 8 فروری کو الیکشن کروانے کا کہہ کر اچھا اقدام کیا، ہمیں آج بھی کنونشنز میں شرکت، جھنڈوں کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا حق ہے کہ وہ کس کو چننا چاہتے ہیں، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، ہمیں جن کیسز میں نقصان ہوا وہ اس لیے ہوا کہ وہ سنے نہیں جا رہے، دھاندلی الگ بات ہے، اگر الیکشن پراسس میں ہماری شرکت نہیں ہوگی تو الیکشن میں پری پول رگنگ کر دی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کا کبھی بائیکاٹ نہیں کرے گی، ہم کوشش کررہے ہیں اپنے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں، ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ آر اوز عدلیہ سے رکھوا دیتی ہماری تیاری مکمل ہے، جتنی مشکلات میں ہم مہم چلا رہے ہیں اگر لیول پلینگ فیلڈ ملے تو دو تہائی اکثریت ہماری ہی ہوگی۔

Recent Posts

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

2 mins ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

5 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

5 mins ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

13 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

18 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

25 mins ago