کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے،سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے گی، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے گی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔ فری اینڈ فئیر الیکشن کے لیے آراوز کا ہونا ضروری ہے۔ ہماری استدعا تھی کہ آر اوز جوڈیشل سے لیے جائیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا، لیکن سختیاں کی جارہی ہیں۔ ہم ہرروز سپریم کورٹ بیٹھے رہتے ہیں کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائیں۔ ان شا اللہ سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے گی۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین کا جوڈیشل ریمانڈ دیا گیا ہے۔ یہ کیس بوگس ہے اور سیاسی انتقام پر بنایا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق چیئرمین کی فیملی پر مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے تاکہ کوئی کمپرومائز ہو۔ یہ وہ پارٹی ہے جس نے اپنی دو حکومتیں ختم کروائیں،جس نے فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے قومی اسمبلی سے استعفے دیے۔ ہماری استدعا ہے کہ آپ انشورنس کریں کہ آر اوز فیئر اینڈ فری الیکشن کرائیں گےانہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کو جیلوں میں بار بار نظر بند کرنے کے معاملے کو بھی دیکھنا چاہیے۔ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے۔
اگر آپ پٹیشنرز کو نوٹس جاری کرنا شروع کریں تو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہو گی۔ سپریم کورٹ نے 8 فروری کو الیکشن کروانے کا کہہ کر اچھا اقدام کیا۔ ہمیں آج بھی کنونشن میں شرکت یا جھنڈوں کی اجازت نہیں ہے ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ عوام کا حق ہے کہ وہ کس کو چننا چاہتے ہیں ۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ ہمیں جن کیسز میں نقصان ہوا وہ اس لیے ہوا کہ وہ سنے نہیں جا رہے۔ پی ٹی ائی الیکشن کا کبھی بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپنے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں ۔ الیکشن کمیشن نے شیڈول کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ہم اس فیصلہ سے مطمئن نہیں ہیں،ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ آر اوز عدلیہ سے رکھوا دیتی ۔ ہماری تیاری اور ہوم ورک مکمل ہے۔ جتنی مشکلات میں ہم مہم چلا رہے ہیں، اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ملے تو دو تہائی اکثریت ہماری ہو گی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

11 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

11 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

12 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

12 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

13 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

13 hours ago