پاکستان کی ایران کے پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے ایران کے راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے میں 11 ایرانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
پاکستان دکھ کی گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، دہشت گردی کا دوطرفہ اور علاقائی تعاون سمیت ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ 15 دسمبر کو ایران کے جنوب مغربی علاقے راسک ٹاؤن میں مسلح افراد نے پولیس ہیڈکوارٹر پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 11 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ صوبہ سیستان بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسند گروپ نے کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

5 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

6 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

11 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

15 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

15 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

21 mins ago