پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود سبزیوں کی مہنگی قیمتیں برقرار


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پٹرول کی قیمت میں 14 روپے لیٹر کمی سے بھی مہنگائی کی شدت میں کمی نہ آسکی۔مہنگائی کی شدید لہر کے اثرات اتوار بازار تک بھی پہنچ گئے ہیں جہاں سستی اشیائے ضروریہ خریدنے آنے والے صارفین زیادہ قیمت سن کر غصے میں لال پیلے ہونے لگے۔
راولپنڈی کے اتوار بازار میں ادرک 450،پیاز 200،آلو 100، ٹماٹر 100روپے،بند گوبھی 120 روپے، لہسن 500 روپے کلو میں فرخت ہو رہا ہے۔شہری مہنگی دام سن کر سخت غصے کا اظہار کرنے لگے ۔ ان کا کہنا ہے کہ خریدار آخر جائیں تو کہاں جائیں۔
اتوار بازار خریداری کے لیے آنے والوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت کم ہوئی مگر اوپن مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی نہ آسکی۔
اتوار بازار میں فروٹ کے ریٹ بھی کم نہیں ہوئے۔ سیب 150 سے 300 روپے کلو ملا تو انار350 روپے کلو اور انگور 200 سے 350 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

25 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

32 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

39 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

1 hour ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago