کراچی (قدرت روزنامہ)ریڑھی بان کے قتل کے خلاف کراچی فش ہاربر پر کام کرنے والوں نے ہڑتال کردی۔ذرائع کے مطابق فش ہاربر پر کام بند کردیا گیا۔ لانچوں اور گاڑیوں سے مچھلی اتارنے نہیں دی جا رہی۔
مشتعل افراد نے مچھلی کٹائی کرنے والوں کو مارکیٹ سے نکال دیا جس کے بعد پولیس کو طلب کر لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بعدازاں ماہی گیروں اور فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور فش ہاربر پر کام شروع کردیا گیا۔
باہمی معاہدے کے تحت مچھلی کاٹنے والے فش ہاربر اور فشرمین سوسائٹی سے باہر بیٹھیں گے۔ہاتھ گاڑی والے محنت کش صدام حسین کو مچھلی کٹائی والے نے گزشتہ رات قتل کر دیا تھا۔
ہاتھ پر ریڑھی لگنے کے معمولی واقعے پر تلخ کلامی کے بعد قتل کی واردات ہوئی تھی۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے ڈاکس تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…