سرفراز احمد سے جو توقع تھی وہ پرفارمنس نہیں دی: محمد حفیظ


پرتھ (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سے جو توقع تھی وہ پرفارمنس نہیں دی۔پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ یونٹ نے اچھا پرفارم نہیں کیا، سینئر کھلاڑیوں کا مطلب یہ نہیں صرف وہی پرفارمنس دیں گے۔
محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے گزشتہ میچز میں اچھی پرفارمنس دی، گزشتہ میچز میں پرفارمنس سے اولین ترجیح سرفراز احمد تھے، سرفراز احمد کی گزشتہ کارکردگی کو 4 سے 5 ماہ گزر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی تمام آپشنز موجود تھے اب بھی موجود ہیں، صرف ایک میچ کی کارکردگی پر فیصلہ نہیں کر سکتے، محمد رضوان اچھا کھیل سکتے ہیں، فیصلہ سڈنی میں کنڈیشنز اور پچ دیکھ کر کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم ہی صرف اچھی کارکردگی کہ ذمے دار نہیں، ڈومیسٹک کے جن پلیئرز کو موقع دیا انہوں نے اچھا پرفارم کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ پرتھ میں اچھی کنڈیشنز تھیں، پہلے بھی جو بات کی اس کا مقصد یہ تھا کہ بیٹرز اور بولرز کے لیے یکساں مواقع ہوں، پاکستان ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان ٹیم کسی بھی کنڈیشنز میں کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دی ہے۔
آسٹریلیا نے آج اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی اور پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

3 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

3 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago