انتخابات میں ووٹرز پیپلز پارٹی کے مخالفین کو دھول چٹائیں گے: وقار مہدی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز پیپلز پارٹی کے مخالفین کو دھول چٹائیں گے۔ایک بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں بڑی پارٹی بن کر سامنے آ رہی ہے، 1970ء کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی 15 میں سے 9 نشستیں جیتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں نے اپنے دوست اور دشمن کو پہچان لیا ہے، ہر انتخابات میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنائے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کے مخالفین اس بار پھر بدترین شکست سے دوچار ہوں گے۔وقار مہدی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا، عوام کا مقبول نعرہ بن چکا ہے، ملک کے ہر گلی، محلے میں وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری کے نعرے لگ رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، وفاق کی علامت صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے، کسی کو متفقہ اٹھارویں ترمیم کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد نواز شریف کا مجھے کیوں نکالا کے بعد مجھے کیوں بلایا کا بیانیہ آئے گا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago