لاہور (قدرت روزنامہ)ٹرانسمیشن لائن کی مینٹیننس کے سلسلے میں آئیسکو کی جانب سے راولپنڈی اڈیالہ جیل کی بجلی سپلائی معطل کردی گئی۔بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے سے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جیل کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل میں صرف 2 جنریٹر کام کر رہے ہیں جن سے کام چلانا مشکل ہوگیا ہے جبکہ جیل کے اندر اور اطراف میں موبائل انٹرنیٹ سروس دستیاب ہو گئی ہے۔آئیسکو نے بجلی سپلائی معطلی کا مراسلہ جیل انتظامیہ کو 13 دسمبر کو جاری کیا تھا۔
آئیسکو مراسلے کے مطابق 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے، ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل رہے گی، ٹرانسمیشن لائنز پر کام ہونے پر 13 ملحقہ علاقوں میں سپلائی معطل ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی معطلی سے موبائل سگنل جیمرز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…