بگ باس کی فاتح روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش


ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ اور مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا جڑواں بیٹیوں کے والدین بن گئے ہیں جس کی تصدیق اداکارہ کی جِم ٹرینر نے کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ روبینہ دلیک نے پہلے ہی یوٹیوب پر اس خوشخبری کا اعلان کردیا تھا کہ اُن کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے، تاہم اداکارہ نے بچوں کی جنس راز ہی رکھی تھی۔
اب گزشتہ روز روبینہ دلیک کی جِم ٹرینر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اداکارہ کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے روبینہ دلیک کو مبارکباد دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی تک روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا کی جانب سے جڑواں بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے کوئی سوشل میڈیا پوسٹ یا بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم بھارتی میڈیا اور اداکارہ کی جِم ٹرینر نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈراما سیریل “چھوٹی بہو” میں اپنے شاندار اداکاری کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں، وہ بھارتی شوز “بگ باس 14″، “جھلک دِکھلا جا 10″ اور “خطروں کے کھلاڑی 12″ میں بھی پرفارم کرچکی ہیں۔
روبینہ دلیک بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح بھی تھیں، اُنہوں نے سال 2018 میں اداکار ابھینو شکلا سے شادی کی تھی۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

2 hours ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

2 hours ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

2 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

2 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

3 hours ago