کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑیں، درجہ حرارت میں کمی


کراچی(قدرت روزنامہ) مغربی سسٹم کے اثرات نمودار ہوتے ہی کراچی میں بھی کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے عقب میں موجود کولڈ ایئر سندھ اور بلوچستان پر اثر انداز ہو رہی ہیں تاہم مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقل ہوچکا ہے۔
شمال مشرقی سمت کی ہوائیں اتوار کی درمیانی شب سے چلنا شروع ہوئیں اور اس وقت ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ آج ہواؤں کی رفتار 38 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہیں۔
آج صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی اور حدنگاہ 2 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ آج شہر کا کم سے کم پارہ 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی (بلوچستان) کی ہواؤں کے اثرات کے نتیجے میں منگل اور بدھ کو درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں 18 دسمبر سے سرد موسم کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

3 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

6 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

13 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

16 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

18 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

19 mins ago