لاپتا 10 سے زائد افراد کی بازیابی کیلیے وفاقی وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ طلب


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے طویل عرسے سے لاپتا 10 سے زائد افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو طویل عرصے سے لاپتا دس سے زائد افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے پولیس افسران سے استفسار کیا کہ لاپتا شہری کی کتنی جے آئی ٹیز ہوچکی ہیں۔ پولیس افسران نے بتایا کہ 16 جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشن ہوچکے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 9 سال سے لاپتا ریاست اللہ کا تاحال پتہ نا چل سکا۔
پولیس نے پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ریاست اللہ کا کیس جبری گمشدگی کی کیٹیگری میں شامل کر دیا گیا ہے۔
درخواستگزار نے کہا کہ 9 سال ہوگئے ہیں ہمارے حالات بہت خراب ہیں، نوکری ملازمت بھی نہیں مل رہی ہے خدارا کچھ تو کیجیے۔ واجد حسین 7 سال سے لاپتا ہے کچھ تو کریں۔ جب قانون موجود ہے تو کیوں اغواء کرکے لے جاتے ہیں۔ اگر 50 سال بھی لگ جائیں ہم عدالت آتے رہیں گے اور جب تک ہم زندہ ہیں عدالت آتے رہیں گے۔
عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور وفاقی وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

1 min ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

3 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

7 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

10 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

12 mins ago

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

14 mins ago