وفاقی کابینہ میں اختلافات وزیراعظم تک شکایت پہنچ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ میں اختلافات پیدا ہوگئے جس کے باعث بات وزیراعظم تک جا پہنچی . جیو نیوز کے پروگرام ( آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ) میں اہم حقائق سامنے لائے گئے جس کے مطابق وزارت توانائی اور پیٹرولیم اسدعمر اور علی زیدی کی مداخلت سے پریشان ہیں، اسد عمر کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کی سربراہی کرتے ہیں اور علی زیدی اس کے ممبر ہیں، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے وزیراعظم سے شکایت کی ہے .

ذرائع کا کہنا ہےکہ حماد اظہر اور تابش گوہر موجودہ ٹرمینلز کی پوری کیپسٹی استعمال کرنے کےحامی ہیں، ان پر کابینہ میں دباؤ ڈالاگیاکہ پرانے ایل این جی ٹرمینلز سے نہیں نئے ٹرمینلز کے ساتھ سوئی ساؤتھ کی گیس پائپ لائن کا معاہدہ کرلیا جائے . . .

متعلقہ خبریں