انسٹا گرام پروفائل بنانے کے بعد میں نیشنل کرش بن گئی تھی: وانیہ ندیم

لاہور(قدرت روزنامہ) ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ وانیہ ندیم نے کہا ہے کہ جب میں نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تو میں پاکستان کا نیشنل کرش بن گئی تھی . حال ہی میں اداکارہ وانیہ ندیم نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق اور دیگر کئی موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا .

شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں ٹک ٹاکر پہلے سے تھی لیکن پروڈیوسرز نے مجھے ڈراموں اور فلموں کی آفر انسٹا گرام میں پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر کی . وانیہ کا کہنا تھا کہ جب نیا نیا انسٹا گرام اکاؤنٹ بنایا تو 2019 میں پہلی بار ایک اشتہار میں کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن والد نے کام کرنے سے منع کردیا تھا بعدازاں والدہ نے انہیں راضی کیا . انہوں نے مزید کہا کہ اشتہار میں کام کرنے کے بعد مجھے کئی ڈراموں اور فلموں کی آفر ہوئی . . .

متعلقہ خبریں