دوران عدت نکاح کیس میں بھی عمران خان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر سول جج قدرت اللہ نے نکاح کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کا حکم سنادیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔
بشری بی بی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کر سکتے، جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا ، پیشی کے وقت ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی سیکیورٹی خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے شرپسند عناصر سیکیورٹی کو نقصان پہنچنا سکتے ہیں۔
عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا بھی جیل ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل زیادہ محفوظ ہوگا ، جیل ٹرائل اوپن ٹرائل ہوگا۔

Recent Posts

صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل…

2 mins ago

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

30 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

33 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

52 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

56 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago