. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور طلباء تنظیموں کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ریڈ زون میں شہید فیاض سنبل چوک پر دھرنا دیاگیا دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہرسال میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے طلباء کے حق پر ڈاکہ ڈال کر ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس سال بھی پی ایم سی آن لائن ٹیسٹ کے تحت طلبا کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور بے ضابطگیاں کی گئیں تو اس ظلم کے خلاف آئیں ہمارا ساتھ دیں آج ہمارے ساتھ ظلم ہوا کل آپ کے ساتھ ہوگاآئیں اس جبر کو جھڑ سے اکھاڑ دیں انہوں نے 4نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے کہاکہ پی ایم سی کی منعقد کردہ آن لائن ٹیسٹ کو ہم مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بارہ فزیکل ٹیسٹ منعقد کیا جائے،انٹری ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس کو 50فیصد رکھا جائے بلوچستا، فاٹا کی مخصوص نشستیں جوکہ ختم کردی گئی ہے انہیں دوبارہ بحال کیا جائے یا پھر اس کے متبادل میں بلوچستان کے کالجز میں ہماری سیٹوں کو ڈبل کیا جائے کوئٹہ پولیس کے جن اہلکاروں نے طلبہ کو زدکوب کیا انہیں معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے . اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو ہم احتجاج کومزید تقویت دیں گے .
متعلقہ خبریں