ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، بیٹے کے انتقال پر تعزیت

لاہور(قدرت روزنامہ)خانیوال: ماضی کی مقبول ترین فلم اسٹار ریما خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور اُن کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت بھی کی۔

ریما خان نے حال ہی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ “میں نے محترم مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لیے ملاقات کی”۔

اُنہوں نے کہا کہ “اس ملاقات کے دوران، مولانا صاحب اور ان کے اہل خانہ نے مجھے جو سبق دیا وہ یہ تھا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللہ کی مرضی پر راضی ہونا چاہیے”۔

ریما خان نے مولانا طارق جمیل اور اُن کے اہلخانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے مولانا صاحب کی زندگی میں بھی وہ سب دیکھا ہے جس کی وہ تبلیغ کرتے ہیں، وہ اور اُن کے اہلخانہ نہ صرف زبانی طور پر اسلام کی تبلیغ کررہے ہیں بلکہ عملی طور پر بھی اسلام سے وفاداری کا مظاہرہ کررہے ہیں”۔

آخر میں ریما خان نے مولانا طارق جمیل کی لمبی عُمر کی دُعا کی اور کہا کہ “اللہ! مولانا صاحب اور اُن کے اہلخانہ کو عاصم جمیل کے انتقال پر صبر عطا کرے، آمین”۔

واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کے مطابق عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی مار کر خود کشی کی تھی، وہ طویل عرصے سے ذہنی امراض کا شکار تھے۔

Recent Posts

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

4 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

27 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

37 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

47 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

60 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

1 hour ago