“میرے بچوں کی تصویر کیوں لی؟”، شاہد کپور میڈیا پر پھٹ پڑے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور اُن کی اہلیہ میرا راجپوت بچوں کی تصویر لینے پر بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں امبانی انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔
اس تقریب میں ایشوریا رائے بچن، ابھیشیک بچن، امیتابھ بچن، کرن جوہر، شاہ رخ خان، گوری خان، شاہد کپور، کرینہ کپور سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔اسی اسکول میں شاہد کپور کے بچے بھی زیرِ تعلیم ہیں، اس تقریب کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں شاہد کپور کو بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اور اُن کی اہلیہ میرا راجپوت تقریب کے مقام کے باہر کھڑے اپنی گاڑی آنے کا انتظار کررہے ہوتے ہیں اور اسی دوران فوٹوگرافرز اس جوڑی کے بچوں کی تصاویر کھینچنے لگتے ہیں جس پر اداکار کو غصہ آجاتا ہے۔
شاہد کپور غصے میں فوٹوگرافرز سے کہتے ہیں کہ “بچوں کے ساتھ تصویریں نہیں لو، تُم لوگ پہلے ہی بہت ساری تصویریں لے چکے ہو”۔

یاد رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی، شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

2 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

8 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

23 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

31 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

38 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

44 mins ago