. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و صوبائی سیکرٹری کلچرملک نصیراحمد شاہوانی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر تمام پشتونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن یقینی طور پر پشتونوں کی ثقافتی اور تہذیبی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی،معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حوالے سے محکوم اقوام کا استحصال روز اول سے جاری ہے استحصالی طبقہ ملک میں قوموں کی برابری،سماجی انصاف سمیت ثقافتی اقدار سے بھی انکار ی ہے تمام اقوام کو ثقافتی تقی کے مواقع فراہم کرنے سے حکمران طبقات انکاری رہے ہیں اپنی ثقافت زبان اور وطن سے محبت ہرانسان اورشہری کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے لیکن بدقسمتی سے محکوم اقوام پر ایک ایسی زبان اورثقافت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان کا ان اقوام سے دور دور کا واسطہ ہی نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام کی زبان اور ثقافت کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اورانکو ثقافتی آزادی دی جائے .
متعلقہ خبریں