عالیہ بھٹ انزائٹی پر کیسے قابو پاتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انزائٹی یعنی بے چینی و اضطراب پر قابو پانے کا طریقہ بتا دیا۔ حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔
ایک مداح نے عالیہ بھٹ سے سوال کیا کہ “وہ انزائٹی سے نمٹنے کے لیے کیا کرتی ہیں؟”، اس سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ “ہم سب کی زندگی میں کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہماری انزائٹی کو بڑھاتی ہیں، مثال کے طور پر، جب میرے کام میں اچانک سے کوئی تبدیلی ہوجائے تو میرے اندر بےچینی شروع ہوجاتی ہے، مجھے وہ تبدیلی سمجھنے میں وقت لگتا ہے”۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ “لہٰذا! میں انزائٹی پر قابو پانے کے لیے کوشش کرتی ہوں کہ اپنے کام کے دوران ہر چیز سے آگاہ رہوں تاکہ مجھے بعد میں مشکل نہ ہوں، اس کے علاوہ دوسرا حل یہ ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے بات کرکے اپنا دل ہلکا کریں جس پر آپ کو بھروسہ ہو”۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ “ایسا کرنے سے بےچینی اور گھبراہٹ پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملتی ہے، میں یہی طریقے اپناتی ہوں”۔

ایک اور مداح نے عالیہ بھٹ سے پوچھا کہ “جب آپ راحہ کو گھر چھوڑ کر اپنے کام پر جاتی ہیں تو آپ کو انزائٹی ہوتی ہے؟”، جس پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ “راحہ کو گھر چھوڑنا کبھی آسان نہیں ہوتا لیکن مجھے زیادہ فکر نہیں ہوتی کیونکہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ راحہ فیملی کے ساتھ ہے”۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راحہ رکھا۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا۔

Recent Posts

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

19 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

22 mins ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

51 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

55 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

1 hour ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago