کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ امن،بھائی چارہ، عزت و احترام پشتون قوم کی ثقافت کا حصہ ہیں،پاکستان مختلف قومیتوں کی فیڈریشن ہے ہر قوم پر دوسری قوم کا احترام فرض ہے ہمیں ملکر اتحاد و اتفاق کے ساتھ چلتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کرنے لئے جدوجہد کرنی ہوگی، یہ بات انہوں نے پشتون ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہی، انہوں نے دنیا بھر میں بسنے والی پشتونوں کو یوم ثقافت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں پشتون قوم کی شناخت زندہ رکھنے میں ہر ایک پشتون کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ ثقافت ہمیں امن،عزت، احترام،اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے تاریخ سے ثابت ہے کہ پشتون امن پسند ہیں لیکن اپنی عزت و ناموس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے اور یہی ثقافت ہمارا اثاثہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پشتون، بلوچ، سندھی، پنجابی سمیت دیگر اقوام آباد ہیں تمام اقوام پر دوسری اقوام کا احترام فرض ہے وقت کی اہم ضرورت یہ ہے کہ ہم اپنی روایات پر قائم و دائم رہتے ہوئے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ہم آہنگی سے ملک کو آگے لیکر جائیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم اتفاق و اتحاد سے چلیں تو وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور ہمارا شمار دنیا کی بہترین اقوام میں ہوگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…