پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس؛ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 21دسمبر تک حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کو 21دسمبر تک حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی، سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کے حوالے سے نوٹس میں مزید توسیع کی جائے،گزشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو نوٹس دیا گیا تھا، جس میں الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کا کہا گیا تھا،وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران نے کہاکہ ہم نے آج جواب جمع کرایا ہے،بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ ہمیں بھی اس کی کاپی فراہم کی جائے،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہاکہ یہ آپ کا قانونی حق ہے، آپ کو کاپی فراہم کرینگے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف عبوری ریلیف میں 21دسمبر تک توسیع کر دی اور الیکشن کمیشن کو 21دسمبر تک حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

Recent Posts

انتظار کی گھڑیاں ختم: شاؤمی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاؤمی پاکستان سٹور کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ…

6 mins ago

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا لاہور (قدرت…

20 mins ago

ایزی پیسہ صارفین کے اکاؤنٹس بلاک ہونے کی خبریں زیر گردش

12 ہزار سے زائد صارفین نے پوسٹ کو دیکھا جبکہ 60 مرتبہ اسے ری پوسٹ…

38 mins ago

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

54 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

1 hour ago