اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 65ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1115پوائنٹس کی شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس کی 65000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔منگل 19 دسمبر کو بھی کاروباری کا آغاز مندی سے ہوا اور 100انڈیکس گھٹ کر 64088پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ روز، انڈیکس کی 66000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گرنے سے 69.29فیصد حصص کی قیمتیں گرگئی تھیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 87ارب 67کروڑ 46لاکھ 49ہزار 251روپے ڈوب گئے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے گزشتہ ایک ماہ میں تیزی کے تسلسل سے مارکیٹ اوورباٹ ہوگئی تھی لہٰذا کیپیٹل مارکیٹ میں بہتری کے لیے تیکنیکی درستگی ضروری ہے۔
ماہرین کی پیشگوئی ہے کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں بہتری نظر آنے کے امکانات ہیں، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ہوئسٹ پاکستان بھاو 49روپے بڑھکر 1249روپے اور محمود ٹیکسٹائل بھاو 25روپے بڑھکر 525روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ بھاو 250روپے گھٹ کر 9750روپے اور سفائر فائبر کے بھاو 142.50 روپے گھٹ کر 1757.50روپے ہوگئے۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

1 min ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

2 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

7 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

11 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

11 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

17 mins ago