سائفر کیس؛ عمران خان نے فرد جرم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے فرد جرم سمیت سائفر کیس کی اب تک کی پوری کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سائفر کیس کی اب تک کی کارروائی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے کر مجھے کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔
عمران خان نے استدعا کی کہ 23نومبر سے اب تک کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، 12دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں ہماری درخواست مسترد کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13 (2)(3) میں لفظ شکایت کی درست تشریح نہیں کی جبکہ قانون میں لفظ “شکایت”کی تشریح واضح ہے، کریمنل پروسیجر کی دفعہ 4 (h) میں بھی لفظ (شکایت)کو واضح کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق شکایات کا مطلب کسی الزام پر مجسٹریٹ کے روبرو زبانی یا تحریری استدعا ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف زیر سماعت سائفر کیس ایف آئی آر اور پولیس رپورٹ کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ ایک اسپیشل قانون ہے جو عام قانون سے مختلف ہے، اسپیشل لاء ہونے کی وجہ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار کو اپنانا ضروری ہے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

14 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

17 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

20 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

30 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

33 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago