میری زندگی کے رنگ پانچوں بیٹیوں سے ہیں: شاہد آفریدی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہردلعزیز معروف سابق کپتان و فاسٹ بالر شاہد آفریدی نے اپنی پانچوں بیٹیوں کو اپنی زندگی کے رنگ قرار دے دیا۔حال ہی میں شاہد خان آفریدی نے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور دوران انٹرویو اپنے کیریئر کے علاوہ پانچوں بیٹیوں کے ساتھ اپنے رشتے اور ان کی تربیت پر کھل کر گفتگو کی۔
دوران شو انہوں نے ایک سوال کا خوبصورت انداز میں جواب دیتے ہوئے اپنی بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کا سہرا اپنی اہلیہ کے سر سجادیا۔نجی زندگی سے جڑے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق کھلاڑی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے 5 بیٹیوں سے نوازا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری زندگی کے رنگ اور قسمت ہیں، میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔
شاہد آفریدی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ 2 بیٹیوں کی شادیاں ہوگئی ہیں جبکہ ابھی 3 باقی ہیں۔ شکرگزار ہوں کہ اللہ نے 2 اچھے داماد اور بیٹے دیئے ہیں، بہت اچھے بیٹے ملے مجھے، اب باقی تین کی تربیت و پرورش پر توجہ مرکوز ہے جبکہ 2 بڑی بیٹیوں پر بھی نظریں رکھی ہوئی ہیں انہیں کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ مجھ سے مشورہ کرتی ہیں۔
انہوں نے اہلیہ کو بیٹیوں کی تربیت کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں زیادہ تر سفر کے دوران رہتا تھا اہلیہ نے بیٹیوں کی تربیت اور تعلیم پر توجہ دی، اس کا پورا کریڈٹ ان کو ہی جاتا ہے۔ اہلیہ نے تمام بیٹیوں کی تعلیم بلکہ تعلیم سے بڑھ کر ان کی تربیت پر بھرپور توجہ دی جس کی اصل ذمہ داری والدین پر ہوتی ہے۔
میزبان کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مزید بتایا کہ بچے تعلیم تو حاصل کرلیتے ہیں لیکن تربیت والدین کی ذمہ داری ہوتی وہ کہیں اور سے نہیں ملتی اس لیے والدین کا بچوں کو وقت دینا سب سے اہم کام ہے۔

Recent Posts

آزاد کشمیر: بار کونسل نے سب انسپیکٹر عدنان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

میرپور(قدرت روزنامہ)آزادکشمیر بار کونسل نے چند روز قبل احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سب…

7 mins ago

مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے کیسا بچا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یونیسکو کا کہنا ہے کہ اس کی سفارشات پر عمل کر کے…

16 mins ago

مریم نواز اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے…

24 mins ago

امریکا: طوفان کے بعد ٹیکساس شدید گرمی کی لپیٹ میں، بجلی منقطع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقامی میڈیا اور نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست…

33 mins ago

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

40 mins ago

حج 2024: سعودی وزارت حج کا عازمین کی آگاہی کے لیے 15 بڑی زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط…

52 mins ago